طالبان نے معروف قوال امجد علی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی

کراچی:طالبان کے منحرف گروپ کے ترجمان،جس کا سربراہ حکیم اللہ محسود ہے،قاری سیف اللہ محسوس نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان معروف قوال امجد علی صابری کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
دریں اثنا صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں نواز شریف نے امجد کے قتل کی سخت مذمت کی اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ یہ ہولناک واردات انجام دینے والوں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو نے کہا کہ اس بہیمانہ واردات میں ملوث افراد کو گرفتار اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پی پی پی حکومت کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیے رکھے گی۔
یاد رہے کہ امجد صابری کو،جو شہرہ آفاق صابری برادران قوال میں سے غلام فرید صابری کے بیٹے اور مقبول صابری کے بھتیجے ہیں، بدھ کے روز کراچی کے لیاقت آباد علاقہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ۔