مقتول امجد صابری کے جنازے میں دوستوں اور شیدائیوں کا اژدھام

کراچی:معروف قوال امجد صابری کی نماز جنازہ میں، جنہیں بدھ کے روز کراچی کے لیاقت آباد علاقہ میں دن دھاڑے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا،ہزاروں شیدائیوں، حامیوں اور دوستوں نے شرکت کی۔
ان کی نماز جنازہ لیاقت آباد کی فرقانیہ مسجد میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ پاپوش نگر قبرستان میں ان کے والد شہرہ آفاق رہے قوال غلام فرید صابری کے بغل میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔ان کا جنازہ جب ایک ایمبولنس میں چلا تو افسردہ اور روہانسے سوگواروں نے ان پر گلاب کے پھول برسائے۔
45سالہ امجد صابری کو اس وقت لیاقت آباد میں دن دھاڑے بندوق برداروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا جب وہ اپنی کار میں رمضان کا پروگرام ریکارڈ کرنے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل جارہے تھے۔