اے ٹی سی نے فاروق ستار کو بھگوڑا قرار دے کر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد: ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے پیر کے روز متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) پاکستان کے لیڈر فاروق ستار کو بھگوڑا قرار دے کر دوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
پولس نے ہفتہ کو رپورٹ داخل کر کے عدالت سے استدعا کی تھی کہ چونکہ وہ ستار، الطاف حسین ، عامی خان اور30دیگر کے خلاف وارنٹ کی تعمیل نہیں کرا سکی اس لیے مجموعہ ضابطہ فوجداری کے دفعہ 87اور88کے تحت کارروائی کی جائے۔ ستار کو جمعہ کی شب پولس تحویل میں لیا گیا تھا لیکن دو گھنٹے بعد ہی انہیں مبینہ طور پر ایک اعلیٰ صبوائی شخصیت کی مداخلت پر آزاد کر دیا گیا ۔
بعد ازاں سندھ کے وزیر اعلیٰ کے ترجمان نے بیان جاری کیا کہ ستار اس وقت بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا جب ایک پولس ٹیم اسے گرفتار کرنے پہنچی۔تحقیقات افسر انسپکٹر حمید خان نے عدالت کو بتایا کہ وہ ستار کی جمعہ کی رات گرفتاری اور پھر رہائی کے حوالے سے کچھ نہیں جانتا۔

Title: farooq sattar declared proclaimed offender by atc | In Category: پاکستان  ( pakistan )