اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پانچ پاکستانی کھلاڑیوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں درج کرنے کا حکم

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پیر کے روز حکم جاری کیا کہ پاکستان سوپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پانچ کھلاڑیوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔
اس سے قبل وفاقی تحقیقات ادارے نے وزارت داخلہ سے التماس کیا تھا کہ محمد عرفان ، شرجیل خان، خالد لطیف اور شاہ ذیب حسن کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کے لیے ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں درج کرائے جائیں۔
وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو مزید حکم جاری کیا کہ کرکٹ کے کھیلوں میں اسپاٹ فکسنگ کے خاتمہ اور اس کی حوصلہ شکنی کے لیے سٹے بازی کی ویب سائٹس بلاک کر دے۔وزیر داخلہ نے اس معاملہ میں ملوث بکیز کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم جاری کیا۔

Title: nisar orders names of cricketers involved in psl spot fixing scandal put on ecl | In Category: پاکستان  ( pakistan )