نواز شریف نے افغان۔ پاک سرحدیں فوراً کھول دینے کا حکم جاری کیا

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گذشتہ ماہ سندھ میں لال شہباز قلندر کی درگاہ پر ہلاکت خیز خود کش حملے کے بعد سلامتی کے نقطہ نظر سے غیر معینہ مد ت کے لیے بند کر دیے جانے والے پاکستان۔ افغان سرحدوں کو فی الفور دوبارہ کھول دینے کا حکم جاری کر دیا۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرحدیں کھول دیے جانے کا حکم جذبہ خیر سگالی کے طور پر جاری کیا گیا ہے کیونکہ دونوں ممالک میں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں۔نواز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تار افغانستان میں سرگرم پاک مخالف عناصر سے جڑے ہیں۔
تاہم انہوں نے اظہار امید کیا کہ افغان حکومت سرحدیں بند کرنے کے واقعات کا سد باب کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطہ میں امن و استحکام کے لیے افغانستان میں پائیدار امن ضرور ی ہے۔واضح رہے کہ جس ہلاکت خیز حملے کے بعدپاک افغان سرحدیں بند کی گئی تھیں اس میں کم ا زکم80افراد ہلاک اور ڈھائی سے زیادہ دیگر زخمی ہوئے تھے۔

Title: pm nawaz shareef orders pak afghan border to be re opened immediately | In Category: پاکستان  ( pakistan )