تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کی پہلی خاتون خارجہ سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد: ریڈیو پاکستان کے ایک نشریہ کے مطابق تہمینہ جنجوعہ نے نئے خارجہ سکریٹری کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ۔وہ پاکستان کی تاریخ میں اس عہدہ پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔جنجوعہ کو اعزاز چودھری کی جگہ ،جنہوں نے امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے،مقرر کیا گیا ہے۔
خارجہ دفتر سے جاری بیان کچھ اس طرح ہے: ”محترمہ جنجوعہ ایک کامیاب سفارتکار ہیں اور ان کا کیریر 32سال پر محیط ہے۔ انہیں اندرون ملک و بیرون ملک سفارتی مشنوں پر دو طرفہ اور کثیر جہتی امور پر کام کرنے کا بہت تجربہ ہے۔
انہوں نے خارجہ سکریٹری کے دفتر میں ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی کام کیا ہے اور اسٹرئیٹجک پلاننگ کی ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکی ہیں۔ وہ 2011کے دوران وزارت خارجہ امور کی ترجمان بھی رہ چکی ہیں۔“

Title: tehmina janjua takes charge as pakistans first ever woman foreign secretary | In Category: پاکستان  ( pakistan )