جماعت الاحراکے دہشت گرد احسان اللہ احسان نے ہتھیار ڈال دیے:پاک فوج کے ترجمان کا دعویٰ

اسلام آباد: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل و پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے کمانڈر اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔
ایک پریس بریفنگ میں میجر جنرل نے کہا کہ دشمن تنظیم ہمارے مستقبل یعنی نوجوان نسل کو نشانہ بنا رہی ہے، حیدر آباد میں میڈیکل کی طالبہ کو بھی ورغلایا گیا جسے لاہور سے بازیاب کرایا جا چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وطن کا ہر باشندہ آپریشن رد الفساد کا سپاہی ہے۔ اور فوج پوری قوم کے تعاون سے ملک سے بد نظمی ختم اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کا مصمم عزم کیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوت ریاست کا مقابلہ نہیں کر سکتی، آپریشن رد فساد کے تحت15 بڑے آپریشن کیے گئے اور تمام کامیاب رہے۔
آپریشن کے دوران ملک بھر سے ساڑھے چار ہزار سے زائدمشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ4ہزار سے زیادہغیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے۔ترجمان نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور تمام دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کوختم کر کے ہی چین سے بیٹھیں گے۔

Title: ehsanullah ehsan of jamaat ul ahrar has surrendered dg ispr | In Category: پاکستان  ( pakistan )