نواز شریف ہی وزیر اعظم ہیں اور رہیں گے:شہباز شریف کا دعویٰ

اسلام آباد: پنامہ گیٹ مقدمہ کا سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے سے محض چند گھنٹے قبل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے چھوتے بائی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں نواز شریف آج بھی ہمارے وزہر اعظم ہیں اور کل بھی وزیر اعظم رہیں گے۔انہوں نے یہ بات قصور کے فتح پور ضلع میں گندم کی فصل کی کٹائی کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون کے عین مطابق ہوگا۔انہوں نے ا پر زور دیا کہ مہذب قومیں عدلیہ کے فیصلوںکا احترام کرتی ہیں۔ لیکن انہوں نے بین السطور حزب اختلاف کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ لیکن غریبوں کو لوٹنے کھسوٹنے والے ڈینگے مارتے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ اس مودمہ میں اپنا فیصلہ دوپہر دو بجے سنادے گی۔

Title: panama verdict to be in accordance with law constitution shehbaz sharif | In Category: پاکستان  ( pakistan )