پاکستان کے فوجی سربراہ قمر باجوہ نے کورکمانڈروں کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد:پاکستان کے فوجی سربراہ قمر باجوہ نے ملک کی سرحدوں کے بارے میں مشاورت کرنے کیلئے آئندہ ہفتے کور کمانڈرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔معلومات کے مطابق فوجی سربراہ قمر باجوہ نے ہندوستان کے وزیر دفاع ارون جیٹلی کی ہندوستانی فوج کو تیار رہنے کا حکم دینے کے روشنی میں یہ اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک کی سرحدوں کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں سرحدوں کی صورتحال کے علاوہ داخلی سلامتی اور آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس بھی آئندہ ہفتے کو ہوگا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف سے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادیوکی پھانسی پر حکم امتناعی جاری کیے جانے کے معاملہ پر بھی کو رکمانڈرز اجلاس میں بات کی جائے گی۔یاد رہے کہ کراچی سے پاک فوج نے ہندوستانی جاسوس کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا تھا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے ۔

Title: coas bajwa calls corps commanders meeting amid border tension | In Category: پاکستان  ( pakistan )