پاکستانی فوج نے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے آپریشن خیبر 4شروع کر دیا

اسلام آباد: پاک فوج نے ملک کو دہشت گردی اور دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن خیبر فور کے عنوان سے ایک اور فوجی کارروائی شروع کر دی۔اس ضمن میںڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے، ہمسایہ ملک افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کی روک تھام اور پاک افغان بارڈر پر دہشت گرد تنظیم داعش کے اثر رسوخ کو روکنے کے لئے پاک فوج کی جانب سے آپریشن خیبر 4 شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ یہ آپریشن وادی شوال اور راجگال وادی میں آج سے شروع کیا جائے گا جس کا مقصد افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیم داعش کی پاکستانی علاقوں میں کارروائیوں کو روکنا اور علاقے سے داعش کا اثر رسوخ ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس آپریشن کے ذریعے سرحدی حدود میں موجود دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کیا جائے گا جبکہ آپریشن کے لئے ائیر فورس سے بھی مدد لی جائے گی۔میجر جنرل آصف غفور نے سانحہ پاراچنار میں ملوث سترہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ان دہشت گردوں کے کیسز فوجی عدالتوں میں تیزی سے چلائے جائیں گے۔

Title: army launches operation khyber 4 in rajgal valley | In Category: پاکستان  ( pakistan )