غلام قادر تھیبو کراچی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولس مقرر

کراچی :سندھ کے چیف سکریٹری کے دستخط سے جاری ایک بیان کے مطابق سندھ کے تحقیقاتی اور انسداد بدعنوانی ادارے کے چیرمین غلام قادر تھیبو کو کراچی کا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولس(اے آئی جی) مقرر کر دیا گیا۔
کراچی کے موجودہ اے آئی جی مشتاق مہار کو خادم حسین بھٹی کی جگہ ٹریفک کا اے آئی جی بنا دیا گیا ہے۔ بھٹی اب اے آئی جی ریسرچ ، ڈیولپمنٹ اینڈ انسپکشن کے طو پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Title: ghulam qadir thebo appointed aig karachi in high level shuffl | In Category: پاکستان  ( pakistan )