کراچی میں ڈی ایس پی اور اس کے ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

کراچی: شہر کی پولس کے مطابق عزیز آباد میں نامعلوم بندوق برداروں نے ٹریفک پولس کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور اس کے ڈرائیور کانسٹبل سلطان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
وسطی کراچی کے سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ مصدق حیدر نے بتایا کہ ڈی ایس پی حنیف گھر سے دفتر جانے کے لیے نکلے تھے کہ حسین آباد کے قریب عزیز آباد میں نامعلوم بندوق برداروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔واردات کی اطلاع ملتے ہی پولس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کا عملہ جائے واردا ت پہنچ گیا اور اس نے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کردیں۔
دونوں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں۔ واردات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کو واقعہ کی مکمل رپورٹ دینے کا حکم جاری کر دیا۔سندھ کے پولس انسپکٹر جنرل اے ڈی خواجہ نے بھی مغربی زونکے ڈپتی انسپکٹر جنرل سے واقعہ کی پوری رپورٹ دینے کہا ہے۔

Title: dsp traffic police constable shot dead in karachis azizabad | In Category: پاکستان  ( pakistan )