پاکستان کے باجور ایجنسی کے چہارمنگ میں دھماکہ،3ہلاک

اسلام آباد: سیاسی ایڈمنسٹریشن کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو باجور ایجنسی کے چہارمنگ علاقہ میں ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں کم از کم3افراد ہلاک اور 25دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ یہ دھماکہ چہارمنگ علاقہ کی تحصیل نواگئی میں سڑک کے کنارے دھماکہ خیز مواد بچھا کر ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ مزدوروں کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کھر منتقل کر دیا گیا۔یہ واردات اس وقت ہوئی ہے جب آپریشن رد الفساد کے تحت خیبر 4-کامیابی سے جاری ہے۔ایک دوسری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ ایک ٹرک میں ہوا ہے لیکن ابھی اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ باجور ایجنسی وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں سے ایک ہے۔

Title: explosion in bajaur agency at least three killed25 injured | In Category: پاکستان  ( pakistan )