کراچی میں ناموس کے نام پر کمسن جوڑے کو بجلی کے جھٹکے دے کر ہلاک کر دیا گیا

کراچی: پاکستان کے شہر کراچی میں ذی اثر جرگہ کے حکم پر گھر والوں نے ناموس کے نام پر ایک کمسن جوڑے کو جس نے بھاگ کر شادی کر لی تھی بجلی کے کرنٹ سے ہلاک کر دیا۔
پولس افسر امان مروات نے، جنہوں نے لڑکے لڑکی کے باپ اور چچاکو گرفتار کیا ہے، بتایا کہ اس کمسن جوڑے کو ایک چارپائی سے باندھا گیا اور پھر انہیں بجلی کے جھٹکے دے کر ہلاک کر دیا گیا۔
اس واردات کے بعد جرگہ کے 30 اراکین فرار ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ 15سالہ لڑکی گذشتہ ماہ ایک17سالہ لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔پہلےلڑکی کو مارا گیا اور دفنانے کے بعد دوسرے روز لڑکے کو بھی کرنٹ لگا لگا کر ہلاک کر دیا گیا۔

Title: tied to cot teenage couple electrocuted in pakistans karachi in honour killing | In Category: پاکستان  ( pakistan )