نواز شریف کو نااہل قرار دینے پر پانچوں ججز متفق تھے:جسٹس کھوسہ

اسلام آباد: پناما دستاویزات مقدمہ میں فیصلہ سنانے والی سپریم کورٹ کی پانچ ججی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بدھ کے روز یہ واضح کر دیا کہ 28جولائی کو سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے فیصلہ پر پانچوں ججز متفق تھے۔
اسی پانچ ججی بنچ نے اب سابق وزیر اعظم ، ان کے بچوں اور وزیر مالیات اسحاق ڈارکی جانب سے داخل کردہ ریویو پٹیشنز پر بھی سماعت شروع کر دی ہے۔

Title: all 5 judges agreed on disqualifying nawaz justice khosa on panama review petitions | In Category: پاکستان  ( pakistan )