الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کے ایک معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو26اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے خلاف آج ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق بانی رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کی تھی، انہوں نے نومبر 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ لینے کے معاملے پر بھی ایک درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے، جس کی سماعت جاری ہے۔
اس دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ‘پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف فیصلے تعصب کی بنیاد پر ہوتے ہیں’۔

Title: e c of pakistan issues non bailable warrant against imran khan | In Category: پاکستان  ( pakistan )