پاک افغان سرحد پر24گھنٹے کے دوران چار ڈرون حملے،5ہلاک

اسلام آباد: خرم ایجنسی کے سیاسی ایڈمنسٹریشن کے مطابق ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد سے متصل علاقے میں منگل کے روز کیے گئے ڈرون حملے میں کم از کم 5افراد ہلاک ہو گئے۔
تازہ ترین حملہ گذشتہ24گھنٹے کے دوران کیے جانے والا چوتھا ار منگل کی نصف شب سے اب تک تیسرا ڈرون حملہ ہے۔ اس سے قبل دو ڈرون حملے افغان صوبہ پکتیا میں ہوئے تھے۔لیکن وہاں سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Title: five killed in fourth drone strike on pak afghan border | In Category: پاکستان  ( pakistan )
Tags: ,