پاکستان کے کوئٹہ شہر میں بارودی سرنگ دھماکہ،8اعلیٰ پولس افسران ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب۔مغربی شہر کوئٹہ میں ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے کم از کم 8پولس افسران ہلاک اور22دیگر زخمی ہو گئے۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگتی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اس حملہ میں ہلاک ہونے والے پولس کے افسران بالا تھے۔
بگتی نے مزید کہا کہ یہ گاڑی معمول کے مطابق وہاں سے گذر رہی تھی۔انہون نے کہا کہ فی الحال اس بات کا علم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ خود کش دھماکہ تھا یا بارود بچھا کر کیا گیا دھماکہ تھا۔
کوئٹہ کے پولیس سربراہ عبدالرزاق چیما نے بتایا کہ اس پولس گاڑی میں پولیس میں نئے بھرتی ہوئے جوانوں کو لے جارہا تھا۔مقامی پولیس افسر محمد اکبر کے مطابق یہ دھماکہ بدھ کی صبح سریاب شاہراہ پر پولس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

Title: roadside blast kills elite police in pakistans quetta | In Category: پاکستان  ( pakistan )