وزیر مالیات اسحاق ڈار کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: عدالت میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود حاضر نہ ہونے کے باعث اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منگل کے روز پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا۔
عدالت معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثہ جات ،جنکی مالیت تقریباً831.7ملین روپے بتائی جاتی ہے،رکھنے کے ملزم ڈار کے خلاف کرپشن ریفرینس کے مقدمہ کی سماعت کر رہی ہے۔
عدالت نے احتساب عدالت میں سماعت کے لیے ھاضری سے استثنیٰ کی ان کی درخواست پھر خارج کر دی۔مقدمہ کی سماعت میںا س لیے تاخیر ہوئی کیونکہ قومی احتساب بیورو کے تحقیقاتی افسر وقت پر احتساب عدالت میں نہیں پہنچ سکے۔
قومی احتساب بیورو کے پرایکیوٹر نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ متعلقہ افسرکو جو، سماعت کے لیے لاہور سے اسلام آباد آرہا ہے اسموگ کے باعث دیر ہو رہی ہے۔ اس لیے عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ 21نومبر مقرر کر دی۔

Title: accountability court issues non bailable arrest warrants for finance minister | In Category: پاکستان  ( pakistan )