انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو چار کیسوں میں ضمانت دے دی

اسلام آباد: یہاں کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کو پی ٹی آئی کی2014کی ریلی کے بعد درج کیے گئے چار کیسوں بشمول عصمت اللہ جونیجو حملہ کیس میں ضمانت دے دی۔
2014میں عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے چیرمین طاہر القادری نے2013کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور ماڈل ٹاؤن سانحہ کے خلاف احتجاج میں اسلام آباد میں ایک زبردست ریلی کی تھی ۔خان نے دھمکی دی تھی کہ وہ پورے ملک میں ہڑتال کرا دیں گے۔جسے حکومت گرانے کی ایک کوشش سمجھا جا رہا تھا۔یہ احتجاج 104روز تک چلا تھا۔

Title: atc grants bail to imran in four cases | In Category: پاکستان  ( pakistan )
Tags: , ,