قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبد القوی ضمانت پر رہا

ملتان: یہاں کی ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے منگل کے روز قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبد القوی کو گرفتاری کے ایک ماہ بعد ضمانت پرچھوڑ دیا۔ایک روز قبل عبد القوی کے کیس کی سماعت جج کی عدم دستیابی کے باعث پیر کے روز نہیں ہو سکی تھی۔قندیل کو گذشتہ سال مبینہ طور پر اس کے بھائی محمد وسیم نے ناموس کے نام پر قتل کر دیا تھا۔
قندیل کے والد محمد عظیم نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ اس کی بیٹی کو عبد القویکی ایما پر قتل کیا گیا تھا۔سماعت کے دوران عبد القوی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کے خلاف تحقیقات سعودی عرب سے کیجانے والی ایک پر اسرارنے استغاثہ سے ایسا کرنے کہاتھا۔وکیل صفائی نے مزید کہا کہ جب قندیل کا بھائی قتل کاا عتراف کر چکا ہے تو عبد القوی کے خلاف تحقیقات کیوں کی جارہی ہے۔

Title: mufti qavi granted bail in qandeel baloch murder case | In Category: پاکستان  ( pakistan )