سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف نااہلی کے مقدمہ کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔عمران خان اور پارٹی کے جنرل سکریٹری جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیے جانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے لیڈر حنیف عباسی کی عذر داری کی چیف جسٹس ثاقب نثارکی زیر سربراہی عدالت عظمیٰ کے جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطا بندیا ل پر مشتمل تین ججی بنچ سماعت کر رہی ہے۔
سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف معاملہ کی سماعت تو مکمل کر لی لیکن ابھی حنیف عباسی کے خلاف سماعت جاری ہے۔منگل کی سماعت کے دوران عمران خان کے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل نے عدالت کو مطلع کیا کہ مدعا علیہہ نے وہ تمام دستاویزات جو وہ حاصل کر سکا عدالت مین جمع کرادی ہیں۔

Title: sc reserves verdict in imran khan disqualification case | In Category: پاکستان  ( pakistan )