عمران خان نے ڈونالڈ ٹرمپ کے یروشلم فیصلہ کی شدید مذمت کی

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ترکی کے صدر رجب طیب اردغان جیسا موقف اختیار کرنا چاہیے۔ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حصول انصاف کی خاطروہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ احتجاج میں حصہ لیں گے۔عمران خان نے کہا کہ وہ طاہر القادری کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ حصول انصاف کی تحریک میں وہ اور ان کی پارٹی کا ہر چھوٹا بڑاکارکن ان کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظر عام پر آ جانے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف کے جھوٹوں کا پلندہ کھل گیا ہے۔ لہٰذا شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ شہباز شریف انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے صاف اور شفاف انتخابات کی خاطر پ±ر امن احتجاج کیا جس کی سزا یہ دی جا رہی ہے کہ ہم پر جھوٹے مقدمات دائر کیے جا رہے ہیں ۔

Title: imran slams trumps jerusalem decision | In Category: پاکستان  ( pakistan )