پاکستان میں ایک قاری نے مدرسہ سے بھاگنے والے ایک 8سالہ بچے کوپیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

لاہور: پولس کے مطابق ایک پاکستانی قاری نے مدرسہ سے بھاگنے والے ایک8سالہ طالبعلم کی اس قدر بے رحمی سے پٹائی کی کہ وہ مار کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
ایک سینیر پولس افسر نے بتایا کہ بن قاسم میں واقع اس مدرسہ کا طا؛بعلم محمد حسین ، جسے قاری نے مدرسہ سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا، ماضی میں بھی مدرسہ سے بھاگنے پر مار کھاتا رہا ہے۔
اس افسر نے بتایا کہ اس بچے کے والدین اسے مدرسہ میں واپس لائے اور اسے قاری نجم الدین کے حوالے کر دیا جس نے اس بچے پر اپنا غصہ اتارنا شروع کر دیا۔
قاری نے اسے ایک کند ہتھیار اور چھڑی سے اس بری طرح مارا کہ اس کے جس میں نیل پڑ گئے۔اور وہ دم توڑ گیا۔ اس کے والدین نے اس بچے کا پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دی۔پولس نے بتایا کہ وہ قاری نجم الدین کے خلاف ایک معاملہ درج کریں گے۔

Title: pak cleric beats child to death for fleeing seminary | In Category: پاکستان  ( pakistan )