پاکستانی فوجی سربراہ جنرل باجوہ افغانستان پہنچے

اسلام آباد:پاکستان فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے ایک بیان کے مطابق فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ منگل کی صبح افغانستان کے داالخلافہ کابل پہنچ گئے جہاں توقع ہے کہ وہ چیف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریںگے۔
امریکی فوج کے جنرل جان نکلسن ، جو ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر ہیں، اور افغان فوجی سربراہ جنرل شیر محمد کریمی بھی اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔
یہ کانفرنس ایک ماہ پہلے ہی کابل میں ہوئے ہلاکت خیز حملوں اور پھر صدر اشرف غنی کے ایک ذاتی پیغام کے ساتھ افغان وزیر داخلہ اور محکمہ سراغرسانی کے سربراہ پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی ا فغان وفد کے پاکستان جانے کے بعد ،ہو رہی ہے۔
افغان حکام نے کہا تھا کہ اس وفد نے پاکستان کو وہ ناقابل تردید ثبوت پیش کیے تھے جس سے افغانستان میں ہوئے دہشت گرانہ حملوں میں پاکستان کا ہاتھ ہونا ثابت ہوتا ہے اور یہ کہ ان حملوں کا منصوبہ پاکستان میں بنایا گیا تھا۔

Title: coas in kabul for top level defence conference | In Category: پاکستان  ( pakistan )